the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اپینڈےسائیٹس کیا ہے ؟

اپینڈےسائیٹس ایک چھوٹی نالی جیسی ہوتی ہے جو بڑی انتڑی) قولون (کے پہلے حصے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ یہ آپکے  کے پیٹ کے نیچے داہنی طرف ہوتی ہے۔ اسکا جسم میں کوئی استعمال نہیں ہوتا۔

اپینڈےسائیٹس کی علامات

اپینڈےسائیٹس مندرجہ ذیل علامات سے ظاہر ھوتا ھے۔

اپینڈکس کی سوزش اس وقت ہوتی ہے جب اپینڈکس بند ہو جاتی ہے اور اس میں سوزش ہوتی ہے۔

ناف کے گرد یا پیٹ کے دائیں جانب نیچے لگاتار شدید درد کا ہونا جو کہ ھلکے سے دباؤ سے، ھلنے سے یا سانس لینے سے اور زیادہ شدید ھو جاتی ھے

بھوک کا خاتمہ
چکر آنا
الٹی آنا
بخار کا ھونا

اگر اپینڈکس پھٹ جائے تو پورے پیٹ میں شدید درد ھوتی ھے

وجوہات
اپینڈکٹس تب ہوتا ہے جب ضمیمہ بند ہو جاتی ہے اور دباوّ ضمیمہ کی سوجن کا باعث بنتا ہے۔ یہ سوجن درد، بخار، الٹی اور ڈاٰئیریا کا سبب بن سکتی ہے۔ اپینڈکس کے پھٹ جائے کا خطرہ موجود رھتا ھے

خطرات
اپینڈکس بچوں اور بالغوں میں کسی بھی عمر میں ھو سکتی ھے۔ 2 سال سے کم عمر بچوں میں شاذو نادر ھی ھوتی ھے۔ یہ نو عمر اور جوان لوگوں میں زیادہ ھوتی ھے

پیچیدگیاں
اگر اپینڈکس آلودہ یا سوجی ھوئی ھے تو اس کے پھٹنے کا خطرہ ھے۔ یہ پیٹ کی جھلی میں انفیکشن کی بڑی وجہ بن سکتی ھے

طبی مدد کی کب ضرورت ہوتی ہے
اگر آپ کے بچے میں تنک مزاجی، بغیر وجہ کے بخار یا شدید پیٹ درد ھوتی ھے تو بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا ضروری ھے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ اپینڈکس پھٹ گئی ھے تو وقت ضائع کئے بغیر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں جائیں

آپکے اپینڈکس والے بچے کو ڈاکٹر کی مدد

آپ کے بچے کا ڈاکٹر بچے کا معائنہ کرے گا۔ اگر اپینڈکس کا شک ھو گا تو بچے کو ھسپتال میں داخل کر لیا جائے گا ۔ڈاکٹر یا نرس آئی وی کا حکم دیں گے، کہ بچے کے جسم کا سیال، خون اور پیشاب ٹیسٹ کریں۔ اس کے علاوہ سی ٹی سکین اور الٹرساونڈ سے بیماری کی تصدیق ھو گی۔ اس کے بعد اپنڈیکس نکالنے کے لئے بچے کی سرجری ھو گی۔ اس آپریشن کو اپینڈیکٹومی کہتے ھیں۔ یہ ایک سادہ اور عام سا آپریشن ھوتا ھے

اگر اپینڈکس پھٹی نہیں ھے اور کوئی پیچیدگی نہیں ھے تو سرجری کے بعد 12 سے 24 گھنٹے تک بچہ ھسپتال میں رھے گا۔ بچے کو اس وقت گھر جانے کی اجازت ھو گی جب :

دل کی رفتار، سانس، خون کا دباؤ اور درجہ حرارت نارمل ھو گا

بچہ الٹی کئے بغیر کھانے کے قابل ھو گا

اگر آپ کے بچے کی اپینڈکس پھٹ گئی ھے تو ڈاکٹر اینٹی بیاٹک دوا تجویز کرے گا۔ جب تک انفیکشن ختم نہیں ھو جاتی، بچے کو ھسپتال رھنا پڑے گا۔ سرجری کے بعد بچہ نارمل غذا کھا سکتا ھے۔ زیادہ تر بچے



ایک یا دو ھفتوں میں اپنے روز مرہ کے کاموں میں مصروف ھو جاتے ھیں

آپ اپنے آپینڈکس والے بچے کی کیا مدد کر سکتے ھیں

اپنے بچے سے درد کی شدت کے متعلق دریافت کریں۔ اگر آپ محسوس کریں کہ یہ اپینڈکس کا درد ھے تو فورن اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا بچے کو ایمرجنسی میں لیکر جائیں

کلیدی نکات
زائد آنت میں سوزش اس وقت ھوتی ھے جب وہ آلودہ یا بند ھو جاتی ھے

علامات میں ناف کے گرد یا پیٹ کے دائیں جانب نیچے لگاتار شدید درد ہوتا ھے

اگر اپینڈکس کا درست علاج نہ کیا جائے تو وہ پھٹ سکتی ھے

آگر آپ سمجھتے ھیں کہ بچے کو اپینڈکس ھے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں

اپینڈکس 2 سال سے کم عمر بچوں میں شاذو نادر ھی ھوتی ھے

اگر بچے میں اپینڈکس کی تسخیش ھو جاتی ھے تو اسے نکالنے کے لئے سرجری کی ضرورت ھو گی
اپینڈکس کے لئے خود علاج کرنے کی بجائے کسی مستند معالج سے رجوع کرنا چاہئیے کہ یہ بیماری خطرناک ہو سکتی ہے-

ناف کے گرد درد کی پیٹ کےد ائیں اور نچلے حصے میں منتقلی اپینڈکس کی علامت ہے، واحد علاج آپریشن ہے

اپینڈکس دراصل چھوٹی آنت اور بڑی آنت کے نچلے سرے سے متصل کچھوا نما آنت ہوتی ہے اسے اندھی آنت کہتے ہیں۔ اپینڈکس پیدائشی طور پر ہر شخص میں موجود ہوتی ہے۔ یہ بعض افراد میں پتلی اور دو سے تین سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے جبکہ کچھ لوگوں میں موٹی اور سات سے دس سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے۔ اپینڈکس آنت کی سوزش کو اپینڈکس سائٹس کہتے ہیں۔
اس آنت کے بند ہو جانے سے یہاں جراثیم کی افزائش شروع ہو جاتی ہے جو بعد میں سوزش کا سبب بنتی ہے۔ اپینڈکس سائٹس کسی بھی موسم میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرناف کے گرد درد شروع ہو اور پیٹ کے دائیں اور نچلے چوتھائی حصے میں منتقل ہوجائے تو یہ اپینڈکس سائٹس کی اہم تشخیص کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ متلی اور الٹیاں، بخار، دست، پیشاب کا جلن کے ساتھ آنا اور بھوک کا ختم ہونا بھی اس مرض کی اہم علامات ہیں۔ اگر مریض کو پیٹ میں شدید درد ہو اور سوجن ہو جائے اور پھر اچانک درد ختم ہوجائے تو یہ اپینڈکس پھٹنے کی علامات ہو سکتی ہیں جس کے سبب پیٹ میں پیپ پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کی علامت اپینڈکس سائٹس سے ملتی ہے۔ مثلاً دائیں گردے کا درد بڑی اور چھوٹی آنت کی سوزش وغیرہ کی علامت بھی اپینڈکس سائٹس سے ملتی جلتی ہے۔ ان تمام پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ علامات نمودار ہوتے ہی مستند سرجن سے رجوع کیا جائے کیونکہ اپینڈکس سائٹس تشخیص ہونے کی صورت میں فوری طور پر آپریشن کروانے سے بہت سی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اپینڈکس سائٹس تشخیص ہونے کی صورت آپریشن سے انکار دوائوں پر اتفاق کرنا، بار بار معالج بدلتے رہنا علاج میں رکاوٹ ڈالنا اور مریض کے یہ رویے جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔ اپینڈکس سائٹس کا واحد علاج آپریشن ہے۔ پیٹ کے دیگر آپریشنز کے مقابلے میں اس کی شرح زیادہ ہے۔ اپینڈکس سائٹس کے آپریشن کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد مریض ہوش میں آنے لگتا ہے اور کروٹ بدلنے اور ٹانگیں ہلانے کے قابل ہو جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.